کترینہ کیف نے نوجوانوں کے دل چکنا چور کردیئے

بدھ 4 جولائی 2018 13:40

کترینہ کیف نے نوجوانوں کے دل چکنا چور کردیئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ان دنوں اپنی آنے والی میگا بجٹ فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلسل ناکام فلموں کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ کی کامیابی سے کترینہ کو یہ بات سمجھ آگئی کہ انہیں کس طرح کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی زیادہ تر وہ ہی فلمیں کامیاب ہوئی ہیں جن میں انہوں نے خود سے بڑی عمر اور کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہو۔ اس لیے اب انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ نوجوان اداکاروں کے ساتھ اسکرین پر رومانس نہیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :