25 جولائی کے عام انتخابات میں فیصل آباد کے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی31 حلقوں میں 452 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا

بدھ 4 جولائی 2018 15:30

فیصل آباد۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) 25جولائی کے عام انتخابات میں فیصل آباد کے قومی و صو بائی اسمبلیوں کے کل 31حلقوں میں 452 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، تمام امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش اور بھر پور جوڑ توڑ کا آغاز کردیا ہے، جگہ جگہ جلسوں و کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے 10 قومی اور 21 صوبائی حلقوں میں مجموعی طور پر 452امیدواروں میں سے 212سیاسی جماعتوںکے ٹکٹوں پر اور 240 آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں موجود ہیں جن میں سے 10 قومی حلقوں میں امیدواروں کی تعداد 112 ہے جن میں سے 70امیدوار سیاسی جماعتوں اور 42آزاد امیدوار ہیں۔ اسی طرح 21 صوبائی حلقوں میں موجود 340 امیدواروں میں سے آزاد ا مید واروں کی تعداد 198ہے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرز کی تعداد 142 ہے۔

(جاری ہے)

10 قومی حلقوں میں این اے 101 میں کل 14 امیدواروں میں سے 7 آزاد ہیں۔ مزید برآں این اے 102 میں 16 میں سے 8،این اے 103 میں 10 میں سے 3، این اے 104 میں 14 میں سے 8، این اے 105 میں 13 میں سے 7، این اے 106 میں 8 میں سے 3، این اے 107 میں 7 میں سے ایک، این اے 108 میں 9 میں سے ایک ، این اے 109 میں 10 میں سے 2 اور این اے 110 میں 11میں سے 2 آزاد امیدوار ہیں۔اسی طرح 21 صوبائی اسمبلی حلقوں میں آزاد امیداواروں کی تعداد شہری حلقوں کے مقابلہ میں زیادہ ہے، 13 دیہی حلقوں میں 150 اور 8 شہری حلقوں میں 48 آزاد امیدوار ہیں۔