حیدرآباد پولیس کا پولیس مقابلوں سمیت سنگین نوعیت کی درجنوں مقدمات میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعرات 5 جولائی 2018 23:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) حیدرآباد پولیس نے پولیس مقابلوں سمیت سنگین نوعیت کی درجنوں مقدمات میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر اکبر سی این جی لغاری گلی کے قریب کاروائی کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کرکے تین ڈاکوؤں محمدشہزاد عرف سجو، محمد طارق قاضی اور جنید علی قاضی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش ہے کہ وہ 50-60 لاکھ روپے کی واردات کے لئے تیار تھے کہ پولیس نے کاروائی کرکے انہیں گرفتار کر لیا، ملزمان درجنون پولیس مقابلوں، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس کے مطابق یہ ڈاکو چند سال پہلے بھی پولیس مقابلوں میں چالان ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :