Live Updates

اداکارہ نور اور خاور مانیکا کی شادی کی افواہیں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بیوی بشریٰ مانیکا نے اپنے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کے لیے ادکارہ نور کی شکل میں دوسری بیوی تلاش کر لی،قومی اخبار کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 جولائی 2018 11:05

اداکارہ نور اور خاور مانیکا کی شادی کی افواہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06جو لائی 2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بیوی بشریٰ مانیکا نے اپنے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کے لیے ادکارہ نور کی شکل میں دوسری بیوی تلاش کر لی۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔جہاں بشری بی بی کی اداکارہ نور کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہو رئی تھی۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگ گئی تھیں کہ شاید بشری بی بی اداکارہ نور اور عمران خان کے سیکرٹری عون چوہدری کی دوبارہ سے شادی کروانا چاہتی ہیں۔تاہم قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بشری بی بی اداکارہ نور کی شادی عون چوہدری سے نہیں بلکہ اپنے پہلے شوہر خاور مانیکا سے کروانا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بشریٰ مانیکا کے سابق خاوند خاور مانیکا اوراداکارہ نور کی متوقع شادی کی خبر وائرل ہوگئی ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بیوی بشریٰ مانیکا نے اپنے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کے لیے ادکارہ نور کی شکل میں دوسری بیوی تلاش کر لی ہے،اداکارہ نورعمران خان کے پو لیٹیکل سیکر ٹری عون چودھری کی سابق اہلیہ ہیں ۔اور ان کی رضامندی سے یہ رشتہ طے ہوا ہے ،نکاح کی تقریب سادگی سے عام انتخابات کے بعد ہوگی ۔اس ضمن میں عون چوہدری اور اداکارہ نور نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اور ابھی اس متعلق کوئی بھی جواب دینے سے انکار کیا ہے۔یاد رہے اداکارہ نور ایک لمبے عرصے تک شوبز انڈسٹری کا حصہ رہیں۔اور ڈراموں اور فلموں میں کام کرتی رہیں۔تاہم کچھ عرصہ قبل وہ دین کی طرف متوجہ ہونے لگ گئیں اور انہوں نے اپنا حلیہ تبدیل کرتے ہوئے حجاب لینا شروع کر دیا تھا۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کرتی رہی تھیں کہ اداکارہ نور میں اس قدر تبدیلی کے پیچھے بھی بشری بی بی کا ہاتھ ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات