فیصلہ کرنے والوں کے ذہنوں سے بغض دور ، ہدایت نصیب فرما

ہمارے قائد کو سر خرو فرما، بیگم کلثوم نواز کو صحتیابی عطا فرما،جاتی امراء میں نماز جمعہ کے بعد کارکنوں کی دعا

جمعہ 6 جولائی 2018 15:49

فیصلہ کرنے والوں کے ذہنوں سے بغض دور ، ہدایت نصیب فرما
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل جاتی امراء رائے ونڈ میں شریف خاندان کے حق میں اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کارکنوں نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں ۔اس موقع پر شریف خاندان کے حق میں بھی دعا مانگی گئی ۔ یا اللہ ہمارے قائد کو سر خرو فرما ،فیصلہ کرنے والوں کو ہدایت نصیب فرما ، ان کے ذہنوں کو تبدیل فرما ، ان کے ذہنوں اور دماغ سے بغض دور فرما ۔