ن لیگ نےنوازشریف کیخلاف احتساب عدالت کافیصلہ مسترد کردیا

نیب کورٹ کا فیصلہ زیادتی اورناانصافی پرمبنی ہے،نوازشریف کیخلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے،یہ فیصلہ ایسا فیصلہ ہے جو تاریخ میں سیاہ حروف میں یاد رکھا جائے گا،مسلم لیگ ن اس فیصلے کومسترد کرتی ہے،کارکن پرامن احتجاج کا راستہ اپنائیں۔صدرن لیگ شہبازشریف کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 جولائی 2018 17:20

ن لیگ نےنوازشریف کیخلاف احتساب عدالت کافیصلہ مسترد کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کرمسترد کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ نیب کورٹ کا فیصلہ زیادتی اور ناانصافی پرمبنی ہے،نوازشریف کیخلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے،یہ فیصلہ ایسا فیصلہ ہے جو تاریخ میں سیاہ حروف میں یاد رکھا جائے گا،مسلم لیگ ن اس فیصلے کومسترد کرتی ہے۔

انہوں نے آج یہاں احتساب عدالت کے فیصلے پراپنے ردعمل میں کہا کہ نیب کورٹ کا فیصلہ زیادتی اور ناانصافی پرمبنی ہے۔نوازشریف کیخلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔پاکستانی عوام اورمسلم لیگ ن اس فیصلے کومسترد کرتی ہے۔یہ فیصلہ ایسا فیصلہ ہے جو تاریخ میں سیاہ حروف میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ تین بنچوں نے سنا ، پھر 10جلدوں پرمشتمل جے آئی ٹی نے تفتیشی رپورٹ مرتب کی۔

(جاری ہے)

پورے مقدمے میں کوئی ثابت نہ ہوا۔پاناما میں نوازشریف کا نام کہیں بھی نہیں ہے۔آف شور کمپنی کے حوالے سے بھی کوئی ثبوت نہیں فراہم کیا گیا۔نیب نے کہا کہ اصل دستاویزات موجود نہیں ہم فوٹو کاپی کومسترد کرتے ہیں،نیب نے ایک بڑی سیاسی شخصیت کے خلاف فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ نیب میں سالہا سال سے کیسز التواء کا شکار ہیں۔جبکہ دوسری طرف نوازشریف نے 109پیشیاں بھگتیں۔

نیب روز ان کوبلا رہی تھی۔نوازشریف وہ شخص ہے جس نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا۔نوازشریف نے ایٹمی قوت جب بنایا تواس وقت توخارجہ دباؤ تھے ،جوکلنٹن نے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی اس کوبھی ٹھکرا دیا۔ لیکن پاکستان کی عوام کی آواز پرلبیک کہتے ہوئے ایٹمی دھماکے کردیے۔کشمیر کاطاقتور مقدمہ یو این او میں نوازشریف نے پیش کیا۔لیکن آج قوم کے سپوت کوجوسزا سنائی گئی وہ اس کے حقدار نہیں ہیں۔

ان کی پاکستان کیلئے اور قوم کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔جب ایٹمی دھماکوں کے باعث پابندیاں لگیں توسعودی عرب سے امداد لیکر آئے۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کوعوامی عدالت لگے گی جوثابت کریگا کہ عوامی عدالت کا فیصلہ ٹھیک ہے ۔پاکستان کے کونے کونے میں جاؤں گا۔ہرگلی کوچے میں جاؤں گا۔اس زیادتی اور ناانصافی سے عوام کوآگاہ کروں گا۔25جولائی کولوگ فجر کی نماز پڑھ کرحق کا ساتھ دیں گے۔

ہم اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت میں چھوڑتے ہیں۔وہاں پربھی عدالت لگنی ہے اور وہاں بھی حق اور جھوٹ کا فیصلہ ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ اعلان کرتا ہوں کہ انصاف کے حصول کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کریں گے۔ن لیگ کے امیدوار بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے اور پرامن احتجاج بھی جاری رکھیں گے۔تاکہ پوری قوم اور پوری دنیا کواس انصاف کے پیمانے کے بارے میں پتا چل سکے۔کہ ایک شخص کیلئے تکڑی کا تول اور دوسرے کیلئے اور ہو۔