نیب کاسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ملزم عادل عمر کی رہائش گاہ پر چھاپہ

قیمتی گاڑیاں ،پاکستانی کرنسی اور پرائز بانڈ برآمد

جمعہ 6 جولائی 2018 22:14

نیب کاسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ملزم عادل عمر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو نے آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات بنانے کی انکوائری میں مطلوب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ملزم عادل عمر کی رہائش گاہ واقع فیڈل بی ایریا میں چھاپہ مارا جہاں سے قیمتی گاڑیاں ،پاکستانی کرنسی اور پرائز بانڈ برآمد ہوئے،نیب حکام کے مطابق چھاپے کے دورا ن تقریبا 1 کروڑ مالیت کی مرسڈیز کار کے علاوہ 28 لاکھ مالیت کی ٹویوٹا کرولا کار ،2014 ماڈل کی سوزوکی سویفٹ کار،2 کروڑ 20لاکھ مالیت کی لینڈ کروزر،جیپ کے کاغذات ،55 لاکھ مالیت کے پرائز بانڈ ،50 کروڑ روپے کے پلاٹس کے کاغذات برآمد ہونے کے علاوہ دبئی میں 3 جائیدادوں کی نشاندہی ہوئی ہے ،جبکہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 5 کروڑ موجود ہیں،ملزم عادل عمر گرفتار نہیں ہوسکا،ملزم نے عدالت عالیہ سے ضمانت کرائی ہوئی ہے۔