نو منتخب ترک صدر کی حلف برداری کی تقریب پرسوں ہوگی ،

70ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے

ہفتہ 7 جولائی 2018 13:17

نو منتخب ترک صدر کی حلف برداری کی تقریب پرسوں ہوگی ،
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) نو منتخب ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب پرسوں پیر کوہو گی۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق 24 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں 52 فیصد ووٹ لے کر منتخب ہونے والے رجب طیب ایردوان (کل) پیرکو ملک کے صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے ،حلف برداری کی تقریب میں 17 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وینزویلا، قزاخستان، مقدونیہ، گنی، صومالیہ، زیمبیا ، بوسنیا ہرزِ گوینا ، بلغاریہ، جارجیا، پاکستان ، یوکرین کے صدور کے علاوہ کئی ایک ممالک کے اسپیکر اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔صدر اردوان حلف برداری کی تقریب کے بعد مہمان سربراہان کے اعزا میں عشائیہ بھی دیں گے۔صدر حلف اٹھانے کے بعد نئے نظام کے تحت سرکاری طور پر اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردیں گے۔