سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کوطلب کرلیا

جسٹس شوکت عزیز30 جولائی کوسپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے پیش ہوں گے،جسٹس شوکت عزیز سے 2015ء میں ان کیخلاف کی جانے والی شکایت سے متعلق پوچھا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 جولائی 2018 16:13

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کوطلب کرلیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جولائی 2018ء) : سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو30 جولائی کوطلب کرلیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں2015ء میں فائل نوٹس پر سماعت ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو30 جولائی کوطلب کرلیا۔

جس میں ان کیخلاف 2015ء میں فائل ایک شکایت پر کیس کی سماعت کی جائے گی۔ واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سیشن جج کے نارواسلوک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں۔ مذاق بنا لیا ہے کہ کسی کا چہرہ اچھا نہیں لگتا اور اس کی تضحیک شروع کر دیں ، وہ ہماری عزت نہیں کریں گے تو ہمیں بھی اپنے ادارے کے دفاع کیلئے جواب دینے کا حق ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سے دردمندانہ اپیل کرنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس کو حق حاصل ہے کہ کہ وہ ہمارے قانون کے خلاف دیے گئے فیصلوں کو کالعدم قرار دیں لیکن چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ اوپن کورٹ میں ججزکی تضحیک کریں۔ چیف جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ وہ ہماری عزت نہیں کریں گے تو ہمیں بھی اپنے ادارے کے دفاع کیلئے جواب دینے کا حق ہے،جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ مذاق بنا لیا ہے کہ کسی کا چہرہ اچھا نہیں لگتا اور اس کی تضحیک شروع کردیں۔

اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف ایک پٹیشن جوڈیشل کونسل میں بھیج دی گئی۔ تاہم 30جولائی کوان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں 2015ء میں 242نمبر کے تحت فائل نوٹس پر سماعت ہوگی۔