مظفرآباد‘میونسپل کارپوریشن کی پھرتیاں ! شہر بھر سے ناجائز تجاویزات کا خاتمہ پسند نا پسند کی بنیاد پر کیا جانے لگا

اتوار 8 جولائی 2018 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) میونسپل کارپوریشن کی پھرتیاں ! شہر بھر سے ناجائز تجاویزات کا خاتمہ پسند نا پسند کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ،ریڈ زون میں میں مکانات اور دکانیں تیار ،نہ اُن کے پاس این او سی ، نہ نقشہ ، نہ میٹریل صحیح ، نہ انجینئر ، نوٹ دو پلازے تیار کرلو کی پالیسی سب نے اپنا رکھی ہے ، ذیادہ ناجائز تجاویزات چہلہ بانڈی میں کی جارہی ہے جس کو کوئی روکنے والا نہیں ہے ، اسٹیٹ انسپکٹر تجاویزات جبکہ بلدیہ حکام کو اگاہ کرنے کے باوجود کاغذی ایکشن کرنے کے بعد خاموشی اختیار کرلیتے ہیں ،بلدیہ رولز کے مطابق سڑک کے درمیان سے 40فٹ باہر رکھ کر دکان یا مکان تیار کرسکتے ہیں مگر چہلہ بانڈی جمپ، قبرستان گورنمنٹ ہائی سکول کے اوپر نئی بننے والی عمارتیں اور دکانیں جن کے پاس نہ تو این او سی ہے ، نہ ہی نقشہ اور نہ ہی ریڈ زون کے مطابق اِن بلڈنگوں میں میٹریل لگایا گیا ہے ، ضلعی انتظامیہ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک طرف ضلعی انتظامیہ مظفرآباد اور میونسپل کارپوریشن مظفرآباد شہر کے اندر تمام ناجائز تجاویزات کا مکمل خاتمہ کرنے کا دعوہ کررہے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایسی دکانیں اور عمارتیں موجود ہیں جو سڑک کے درمیان سے 20سے 10فٹ بھی نہیں ہے وہ قائم ہے درحقیقت ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ پسند ناپسند کی بنیاد پر ناجائز تجاویزات کا خاتمہ کرنے پر مصروف ِ عمل ہیں دوسری جانب چہلہ بانڈی کے مختلف مقامات پر ناجائز تجاویزات پر قبضہ کرکے عمارتیں اور دکانیں تعمیر کی گئی ہیں جن کو نہ تو کسی نے پوچھا ہے اور نہ ہی نوٹس لیا ہے ، بلدیہ کو متحدہ بار کنفرم کرنے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ، ایسی دکانیں اور عمارتیں جن میں نہ تو میٹریل کوئی ریڈ زون کے مطابق ڈالا گیا ہے ، نہ این او سی نہ نقشہ اور نہ ہی کسی انجینئر کی خدمات حاصل کی ، اِن مکانوں اور دکانوں کو بناکر جہاں ماہوار لاکھوں روپے کرایہ وصول کیا جارہا ہے وہاں اِن میں رہائش پذیر افراد کی جانیں بھی خطریں میں پڑسکتی ہیں ،ضلعی انتظامیہ،ڈپٹی کمشنر مظفرآبادفوری طورپر نوٹس لے کر ایسے افراد کے خلاف کاروائی کرکے ناجائز تجاویزات کا خاتمہ کریں جو کہ میرٹ پر ہو۔