ترکی صومالیہ حمایت جاری رکھے گا، ترک وزارت خارجہ

پیر 9 جولائی 2018 13:40

استنبول۔09 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور قیام استحکام کے لئے ہمیشہ صومالیہ کا ساتھ دیتی رہے گی۔ ترک ذرائع ابلاغ نے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں کثیر تعداد میں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی کی دعا بھی کی گئیہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور قیام استحکام کے لئے ترکی ہمیشہ صومالیہ کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے دہشت گردوں نے داخلہ و وفاقی امور کی وزارت پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ خود کش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔