25 جولائی کا دن تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہے،سردار یار محمد رند

بر سر اقتدار آکر بلوچستان میں تعلیم و صحت پر خاص طور پر توجہ دی جائے گی اقتدار میں آکر بلوچستان کے بچوں کے ہاتھوں میں قلم دیں گے،خطاب

پیر 9 جولائی 2018 17:15

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر حلقہ این اے 260 سے نامزد امیدوار رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا دن تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہے بر سر اقتدار آکر بلوچستان میں تعلیم و صحت پر خاص طور پر توجہ دی جائے گی اقتدار میں آکر بلوچستان کے بچوں کے ہاتھوں میں قلم دیں گے غریب کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے والے چاہتے ہیں کہ انکی نا اہل اولاد بھی ان غریبوں پر مسلط رہے نصیرآباد میں انجنئیر نگ یونیورسٹی ریذڈیشنل کالج قائم کریں گے صحت کی بہتر سہولیات کے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کارڈمتعارف کرائیں گے۔

عوام کو کبھی برادری تو کبھی مذہب کے نام پر دھوکہ دے کر ووٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترقی صرف نمانے کے گھر تک محدود رہی۔عوام اس فریب سے نکل کر صرف اہل امیدوارون کے حق میں ووٹ دے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل نصیراحمد مستوئی نے اپنی برادری کے سینکڑوں افراد سمیت پی ٹی آئی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا جس پر پی بی 11 کے نامزد امیدوار میر شوکت بنگلزئی نے تمام برادری کا شکریہ ادا کیا مقررین نے خطاب میں کہا کہ آج نصیرآباد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہوتے ہوئے مسائل کا شکار ہے ہسپتال میں بخار کی گولی نہیں پٹ فیڈر کینال میں پانی نہیں اسکولوں میں ٹاٹ نہیں اقتدار میں رہنے والو بتائوآپ نے عوام کو کیا دیاپاکستان تحریک انصاف صوبے میں بہتر تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لائے گی تاکہ ہر بچہ تعلیم حاصل کر سکے ووکیشنل سینٹر قائم کر کے ہنر مندی سکھائیں گے تاکہ آپ کے بچے کے لیئے دنیا بھر میں روزگار کے دروازے کھل سکیں تبدیلی کے لیئے 25 جولائی کو ووٹ دینے کے لیئے گھروں سے نکلیں اور بلے پر ٹھپہ لگا کر مفاد پرستوں کو بھلا دیں اور ثابت کریں کہ آپ تبدیلی چاہتے ہیں اپنے بچوں کا بہتر مستقبل بہتر تعلیم صحت اور بہتر مستقبل چاہتے ہیں وعدہ کریں خوشحال پاکستان کے لیے آپ اپنا ووٹ برادریوں کے بجائے اپنے بچوں قوم ملک کے بہتر مستقبل کے لیے دیں گے پاکستان تحریک انصاف کو دیں گے۔