کرپٹ اشرافیہ مسلط ہونے سے ملک کو قرضے لے ڈوبے‘عرفان عالم

پیر 9 جولائی 2018 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) تحریک جوانان خیبر پختونخوا کے صدر عرفان عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے ملک پرکرپٹ اشرفیہ مسلط ہونے سے ملک کو قرضوںنے لے ڈوبا،جنرل(ر) حمید گل کی ملک کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہمارا منشور ملک کو ثابت قدم رکھنا ہے پندرہ جولائی کو پشاور میں پارٹی کا ایک بڑا جلسہ منعقد ہوگا۔

پشاور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیااس موقع پرپی کے 67 کے امیدوار ملک اورنگزیب خان ‘پی کی66 کے امیدوار سید عباس علی شاہ عرف معظم باچا ‘ پی کے 76 کے امیدوار محمد علی ‘ پی کی77 کے امیدوار طائف خان،پی کے 79 سعید نور اللہ شاہ باچا پی کی73 کے امیدوار حبیب اللہ موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت ،بجلی روڈ اور روزگار عوام کا بنیادی حق ہے لیکن ملک پر ایک خاص قسم کا ٹو لہ مسلط ہو نے پر عوام کا بنیادی حق تلفی ہو ر ہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک نو جوانان پاکستان ملک کی واحدجماعت ہے جو صحیح معانوں میں عوام کی ترجمانی کررہی ہیں ، پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی قوتوں سے خطرہ ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر ختم کرنا ہوگی ،پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی حفاظت ہیں اور ہمارے منشور میں ہر شہری کی مالی وجانی حفاظت کو یقینی بنانا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی جلسہ 15 جولائی2018 کو پشاور میں رنگ روڈ کے مقام پرہوگاجلسے سے مرکزی اور صوبائی قائد ین اور پارٹی کے چیئرمین عبداللہ حمید گل خطاب کریں گے۔انہوں نے پشاور کی تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جلسے میں شریک ہو کر اسے کامیا ب بنا ئے، ہماری پارٹی کا خیبر پختونخوا میں پہلا جلسہ ہوگا اور ہم پشاور میں اپنی سیا سی قوت کا مظاہر ہ کر ئینگے۔