حیدرآباد، اب عوام میں تبدیلی آرہی ہے ، راشد آرائیں

عوام دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں کو مسترد کردیں گے،پاک سرزمین پارٹی کے حلقہ این اے 227 کے امیدوار

پیر 9 جولائی 2018 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 کے امیدوار راشد آرائیں نے کہا ہے کہ اب عوام میں تبدیلی آرہی ہے اور عوام دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں کو مسترد کردیں گے۔ وہ لیاقت کالونی، سرفراز کالونی اور رشی گھاٹ پر انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے نتیجے میں 25جولائی کو انتخابات میں کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر سے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ عوام میں شعور بیدار ہوچکا ہے اور وہ عناصر جو 30 سالوں سے عوامی مینڈیٹ کوذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے تھے اب وہ بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد جسے کچرے اور غلاظت کا ڈھیر بنادیا گیا ہے ہم کامیاب ہوکر اس کی عظمت رفتہ کو بحال کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو پی ایس پی کے انتخابی نشان ڈولفن پر ووٹ دے کر وطن پرستوں کو کامیاب کریں۔