پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام خصوصی لیکچر( کل) ہوگا

منگل 10 جولائی 2018 20:38

لاہور۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ’’الیکشن 2018میں عورتوں کا کردار‘‘کے موضوع پر خصوصی لیکچر بروزبدھ (کل) صبح11 بجے سنٹر کے کمیٹی روم میں ہوگا جس میں جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر ناصرہ جاوید اقبال اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔