چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیے، حافظ عمار یاسر

منگل 10 جولائی 2018 22:07

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) حلقہ پی پی 24میں مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے دور اقتدار میں ضلع چکوال اور خصوصی طور پر تلہ گنگ کو ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ قصبہ بل کسر میں سماجی شخصیت قاضی واصف حسین کی رہائش گاہ پر آمد کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ امیدوار حلقہ پی پی 24 چافظ عمار یاسر کی آمد کے موقع پر عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد امڈ آئی،اس موقع پر سابق ایم پی ایز سید تقلید رضا اور محترمہ فوزیہ بہرام بھی موجود تھے،قاضی واصف حسین سیاسی، سماجی شخصیت ہیں اور ایک وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں۔