پیپلزپارٹی نوشہرہ کا جلوس کل پشاور میں بلاول کے تاریخی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر ے گا

منگل 10 جولائی 2018 22:24

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک عظیم الشان جلوس کل بروز جمعرات بیرسٹرمیاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی رہائشگاہ سے پشاور میں منعقدہ ہونے والے تاریخی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر ے گا ، جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صوبائی صدر انجینئرہمایون خان اور دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کاایک اہم اجلاس این اے 26 کے نامزدامیدوار بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب نے کی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ضلعی، تینوں تحصیل اورمقامی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر میاں فیروزجمال شاہ کاکاخیل، پی کے 63 سے نامزدامیدوار لیاقت شباب اور بیرسٹر میاں یوسف جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ کل پشاور میں پیپلزپارٹی کے زیراہتمام ایک بہت بڑے جلسے سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے اور اس جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع نوشہرہ سے این اے 25 کے نامزد امیدوار خان پرویز خان، پی کے 61 کے امیدوار پیراسلم، پی کے 62کے امیدوار بصیر خٹک، پی کے 63 کے امیدوار لیاقت شباب، پی کے 64 کے امیدوار بیرسٹر میاں یوسف جمال شاہ کاکاخیل اور پی کے 65 کے امیدوار محمدداؤد خٹک کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے ہزاروں کارکن پشاور کے تاریخی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں گے ضلع بھر کے کارکن میاں فیروزجمال شاہ کاکاخیل کی رہائشگاہ پر جمع ہوکر گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کی شرکت میں پشاور کے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔