عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر پشتونوں کو امن ترقی اور خوشحالی دیں گے، انجینئر زمرک خان اچکزئی

پانچ سال اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا پشتون عوام تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی دیکھ لے کہ جن سیاسی جماعتوں نے پشتونوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونوں کے مستقبل کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں جن کی مثال نہیں ملتی، نامزد امیدوار عوامی نیشنل پارٹی پی بی 21

منگل 10 جولائی 2018 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی بی 21 سے نامزد امیدوار انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر پشتونوں کو امن ترقی اور خوشحالی دیں گے پانچ سال اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا پشتون عوام تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی دیکھ لے کہ جن سیاسی جماعتوں نے پشتونوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونوں کے مستقبل کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں جن کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی حبیب زئی ‘ گرائونڈ میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک عثمان اچکزئی ‘ حاجی عبدالجبار کاکڑ ‘ لالہ خان مسے زئی اور عجب گل کاکڑ حبیب زئی نے بھی خطاب کیا انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے جب اصولوں کی سیاست پر ہمارے اتحادی ساتھ نہیں چلے تو ہم اس وقت اقتدار سے الگ ہوئے تھے مگر کچھ لوگوں نے جس مقصد پر پشتونوں سے ووٹ لئے تھے وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر 5 سال جس کے ساتھ اتحادی رہے ان سے پشتونوں کے مفاد پر نہ تو کوئی اختلاف رکھا نہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے پانچ سال اقتدار میں رہ کر تمام تر اختیارات لانے کے باوجود عوام کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے جس طرح پشتونوں کے حقوق کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں تو ہم بھی ان کے نقش قدم پر چل کر پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے اگر عوام نے خدمت کرنے کا موقع دیا تو تعلیم ‘ صحت کے شعبوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ زراعت اصلاحات لانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں گے ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں 5 سال تک اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے جس طرح پشتونوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے اکابرین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرکے ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور حالات کا تقاضا ہے کہ یہاں کے پشتون عوام عوامی نیشنل پارٹی کو عام انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کرکے اپنے حقوق کے لئے پشتون دوستی کا ثبوت دیں پشتونوں کی بقاء ترقی اور خوشحالی کی ضامن عوامی نیشنل پارٹی ہے۔