انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) دھاندلی کا الزام لگائے گی،شیخ رشید احمد

منگل 10 جولائی 2018 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات ہارنے جا رہی ہے، انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) دھاندلی کا الزام لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف پاکستان واپس آ رہے ہیں تو اپنے ساتھ اپنے بچوں اور اسحاق ڈار کو بھی لیکر آئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو جو سزا ہوئی ہے وہ قانون کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے لاہور سے الیکشن لڑنے کی دعوت ملی تھی لیکن میں نے معذرت کر لی۔