بلوچستان کے معروف تعمیراتی کمپنی زیڈ کے بی نے کینسر کے مریضوں کے لیے چھ ماہ کی ادویات عطیہ کردیں

منگل 10 جولائی 2018 23:30

کوئٹہ۔10جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) بلوچستان کے معروف تعمیراتی کمپنی زیڈ کے بی نے کینسر کے مریضوں کے لیے ادویات عطیہ کردی ،منگل کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ایک پروکار تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف کنسٹرکشن کمپنی زیڈ کے بی کے مالک محبت خان کی جانب سے بی ایم سی کینسر وارڈ کے لیے دوائیوں کا عطیہ فراہم کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق زیڈ کے بی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک محبت خان کی جانب سے بی ایم سی کینسر وارڈ کے لیے مختلف اقسام کے کینسر کے لئے چھ مہینے کی دوائیوں کا عطیہ فراہم کیا گیا، اس سلسلے میں سرجیکل وارڈ ۳ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے منیجر عمر حیات نے دوائیاں سرجیکل آنکولوجی کی ٹیم کے حوالے کیں-تقریب میں ایم ایس بی ایم سی ایچ حیدر سمیجو ، سرجیکل آنکولوجی کی ٹیم سے پروفیسر اعظم مینگل، پروفیسر خان بابر، میڈیکل آنکولو جی کے پروفیسر زاہد محمود، ڈاکٹر عبد اللہ، ڈاکٹر حیات اللہ دوتانی اور پیتھالوجی کے پروفیسر حنیف مینگل نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پر پروفیسر خان بابر نے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :