مہرین انورراجہ حلقہ این اے 57 اور پی پی 6 کے الیکشن آفس کاا فتتاح کریں گی

بدھ 11 جولائی 2018 00:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی دودن بعد مال روڈمری نزد نگہت زار پارک حلقہ این اے 57 اور پی پی 6 کے الیکشن آفس کاا فتتاح امیدوار این اے 57 مہرین انورراجہ کریں گی، اس موقع پر مہران انورراجہ اور امیدوار پی پی 6 سجاد حنیف عباسی اور پی پی پی کے دیگر مقامی رہنماء کارکنوں سے بھی خطاب کرینگے پی پی پی کی مقامی قیادت نے پی پی پی کے کارکنوں سے شرکت کی استدعا کی ہے۔