چینی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات، امریکا نے نئی فہرست جاری کر دی

بدھ 11 جولائی 2018 14:12

چینی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات، امریکا نے نئی فہرست جاری کر ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) امریکا نے چینی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے فیصلے سے متاثرہ اشیاء کی ایک نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ ان نئے درآمدی ٹیکسوں کی مجموعی مالیت قریب 2 سو ارب ڈالر بنتی ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار نے بتایا کہ منتخب چینی مصنوعات پر ان نئے محصولات کا نفاذ ممکنہ طور پر ستمبر سے ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ امریکا اور چین کی تجارتی جنگ میں واشنگٹن کی طرف سے چینی درآمدات پر سالانہ مزید قریب 5سو ارب ڈالر کی امپورٹ ڈیوٹی عائد کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ جمعے کے روز بھی کئی چینی مصنوعات 25 فیصد کی شرح سے ایسے ہی نئے امریکی ٹیکس عائد کر دیے گئے تھے جن کی مالیت 34 ارب ڈالر بنتی تھی۔ بعد ازاں چین نے بھی جوابا ایسے ہی تجارتی اقدامات کا اعلان کر دیا تھا۔