الیکشن کمیشن کو انتخابات کے جائزہ کیلئی70 غیر ملکی مبصرین کی درخواستیں موصول

بدھ 11 جولائی 2018 22:39

الیکشن کمیشن کو انتخابات کے جائزہ کیلئی70 غیر ملکی مبصرین کی درخواستیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لیی70 غیر ملکی مبصرین کی درخواستیں موصول ہوگئیں ، موصول ہونے والی زیادہ تر درخواستیں یورپی یونین سے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان میں الیکشن کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لیے غیر ملکی مبصرین کی درخواستوں موصو لی کا سلسلہ جاری ہے ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو تاحال 70 غیر ملکی مبصرین کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ،موصول ہونے والی زیادہ تر درخواستیں یورپی یونین سے ہیں ،دوہزار تیرہ کے انتخابات میں تقربیا چار سو سے زائد مبصرین پاکستان آئے تھے،غیر ملکی مبصرین پاکستان کے د وہفتے کے ویزہ کے لیے اپلائی کر سکیں گے،الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کیلئیضابطہ اخلاق پہلے ہی جاری کیاجا چکا ہے،غیر ملکی مبصرین الیکشن کمیشن کی جانب سے طے کیے گئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے،غیر ملکی مبصرین کے لیے پولنگ کے روز 25 جولائی کو ای سی پی ایکرڈیشن کاڈر پاس ہونا لازم ہو گا ہے۔