صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک کو سندھ حکومت کی جانب سے CCTVکیمروں پر بریفنگ

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک کو سندھ حکومت کی جانب سے CCTVکیمروں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق بریفنگ میں چیف سیکرٹری سندھ اعظم سلیمان خان اور آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی بھی شریک ہوئے۔ میٹنگ میں حساس پولنگ اسٹیشن پر CCTVکیمرے لگانے کے بار ے میں بتایا گیا۔ اس موقع پر مزید کہا کہ پُرامن فضا میں الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے جسے تمام ادارے بخوبی طریقے سے ادا کررہے ہیں۔