ایس ڈی اے کے وائس چیئر مین کو صدمہ ، سسر وفات پا گئے ، رہنماؤں کا اظہار تعزیت و افسوس

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے وائس چیئرمین غلام مصطفی پھلپوٹو کے سسر نجم الحسن وفات پا گئے جار ی کردہ اعلامیہ کیمطابق سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن، شعبان میرانی، ڈاکٹر سعید اعوان، اسلام نور، حاجی محمد علی، گل حسن گوپانگ، عمران مغل، عبدالقادر، غلام اکبر، دربان علی، و دیگر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔