شیعہ رابطہ کاؤنسل ضلع سکھر کے چیئر مین کیجانب سے پشاور دھشتگردی کاروائی پر افسوس کا اظہا ر

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) شیعہ رابطہ کاؤنسل ضلع سکھر کے چیئر مین علامہ علی بخش سجادی نے پشاور میں NPP کے الیکشن کے جلسہ پر دھشتگردی کی کاروائی اوربیگناہ انسانی جانوں کے المناک قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن قوتیں حالات خراب کرکے الیکشن کے عمل کو روکنا اور خراب کرنا چاھتی ہیں ، عوام میں بے چینی پیدا کر کے لوگوں کو الیکشن سے دور رکھنا چاھتے ہیں ، نگران حکومتیوں اور ملکی اداروں کو زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا چاھئے۔