استنبول کے کیفے میں شیشے کے انکلوژر میں رکھے گئے شیر پر آن لائن صارفین کی شدید تنقید
امین اکبر بدھ 11 جولائی 2018 23:55
انٹرنیٹ پر گردش کرتی ہوئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بچی شیر کےا نکلوژر کے گرد بھاگ رہی ہے اور شیر بھی اس کے ساتھ ساتھ دوڑ رہا ہے ۔اس کیفے میں اور بہت سے جانور بھی ہیں۔ جہاں کچھ افراد نےا س ویڈیو کو پسند کیا ہے وہاں بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے اس پر خاصی تنقید بھی کی ہے۔رپورٹس کے مطابق حکام نے کیفے کو شیر کا انکلوژر ہٹانے کے لیے احکامات دے دئیے ہیں۔
ایک اخباری رپورٹ کے مطابق میوزو(Mevzoo) نامی یہ کیفے جانوروں کے تحفظی مرکز کے طور پر کام کر رہا ہے۔یہاں صرف شیر ہی نہیں، مگرمچھ، سانپ، گھوڑے، خرگوش اور پرندے بھی ہیں۔
(جاری ہے)
کیفے کے انسٹاگرام پیج نے اپنے جانوروں کی بہت سی ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں۔ ایک ویڈیو میں شیر کے انکلوژر میں ایک سوراخ دکھایا گیا ہے، جس کی مدد سے کھانا کھانے والے افراد شیر کو بھی کھانا کھلا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جانوروں کی اس طرح نمائش جانوروں کے ساتھ زیادتی ہے۔
ایک اخبار کے مطابق اس کیفے کے تہہ خانے میں باقاعدہ چڑیا گھر، جس کےلیے محکمہ جنگلات سے اجازت نامہ بھی حاصل کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود حکم نے کیفے کے درمیان سے شیر کے انکلوژر کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
اس حوالے سے ایک آن لائن پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے، جہاں پانچ ہزار افراد نے شیر کے پنجرے کو ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.