ولائی کو لیاقت باغ میں ایم ایم اے کے جلسہ میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کر کے دینی جماعتوں کے قائدین پر اعتماد کااظہار کریں گے،راجہ محمد جواد

جمعرات جولائی 00:50

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) 14جولائی کو لیاقت باغ میں ایم ایم اے کے جلسہ میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کر کے دینی جماعتوں کے قائدین پر اعتماد کااظہار کریں گے گوجرخان سے بھی ایک بڑا قافلہ جلسہ میں شرکت کیلئے جائے گا ان خیالات کااظہار پی پی آٹھ سے امیدوار حاجی راجہ محمد جواد نے جلسہ کے حوالہ سے جماعت اسلامی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ محمد جواد نے کہا کہ پاکستانی عوام کرپٹ چور اور بددیانت سیاسی کرداروں سے تنگ آچکے ہیں جسے اقتدار ملتا ہے وہ دھڑلے کے ساتھ کرپشن کر کے اپنی تجوریاں بھر کر پچھلی حکومت کی کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیتا ہے متحدہ مجلس عمل کا قیام ہی اس نظریہ پر ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لا کر نیک اور دیانتدار قیادت سامنے لائی جائے انہوں نے کہا کہ اب یہ ذمہ داری عوام پر ہے کہ وہ پچیس جولائی کو باکردار قیادت کو منتخب کریں ایم ایم اے کی صفوں میں کوئی کرپٹ شامل نہیں راجہ محمد جواد نے کہا کہ 14جولائی کو لیاقت باغ میں ایم ایم اے کا تاریخی جلسہ منعقد ہوگا جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے اس سلسلہ میں گوجرخان سے بھی بڑا جلوس راولپنڈی جائے گا۔

Your Thoughts and Comments