امریکی سابق مشیرمائیکل فلِن قطر کے لیے لابی کریں گے

جمعرات 12 جولائی 2018 10:10

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر مائیکل فلِن نے واشنگٹن میں قطر کے لیے لابی کرنے والی ایک کمپنی میں ملازمت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ فلِن سٹوننگٹن گلوبل ایل ایل سی نامی کمپنی میں ’گلوبل اسٹریٹیجی‘ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے حوالے سے اپنا قصور تسلیم کیا تھا۔ وہ محض 22 دنوں تک ڈونلڈ ٹرمپ کے سکیورٹی ایڈوائزر رہے تھے۔ انہیں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیفنس اینٹیلیجنس کی سربراہی سے برطرف کر دیا تھا۔