ویانا ایئرپورٹ پر امریکی خاتون سیاح سے جنگ عظیم دوئم کا بم بر آمد

جمعرات 12 جولائی 2018 10:10

ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) 24 سالہ امریکی خاتون سیاح نے ویانا کے ہوائی اڈے پر اس وقت تہلکہ مچا دیا جب اس کے سامان سے دوسری عالمی جنگ کا ایک بم برآمد ہوا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق متعلقہ خاتون سیاح نے اس بم کو اپنے سامان سے نکالا اور کسٹمز اہلکار سے سوال کیا کہ آیا وہ اسے ’سوونیئر‘ یا ایک یادگار کی حثیت سے اپنے ساتھ لے جا سکتی ہے ۔

اس پر کسٹمز اہلکار چونک پڑے اور فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ یہ دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے ایک ٹینک کا 7 کیلیبر کا ایک ایسا شیل تھا، جو اب تک پھٹا نہیں تھا۔اس واقعے کے نتیجے میں ویانا ایئر پورٹ پر آمد اور سامان والے حصی15 منٹ تک بند کر دیے گئے تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس دوران کسی بھی وقت ایئر پورٹ پر موجود دیگر افراد و مسافروں کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متعلقہ خاتون، جن کا نام بیان نہیں کیا گیا، کو یہ بم ویانا میں چہل قدمی کے دوران ملا تھا۔ ’کرونے‘ نامی ایک مقامی اخبار کے مطابق خاتون سیاح اس بم کو اپنے ساتھ اپنے ہوٹل لے گئی، جہاں اس نے اسے دھو کر صاف بھی کیا تاکہ اس کا سامان اس کی وجہ سے گندا نہ ہو۔ اس 24 سالہ امریکی خاتون پر لا پرواہی برتنے کے سبب 4 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :