Live Updates

نواز شریف کی ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پچھلے دو سالوں میں لندن میں اپنی قیمتی جائیدادیں بیچ دیں، ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے میں ناکام رہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 جولائی 2018 11:48

نواز شریف کی ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی جا چکی ہے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں یہ بات پورے دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف نے پچھلے دو سالوں میں لندن میں اپنی قیمتی ترین جائیدادیں بیچ دی ہیں۔

نواز شریف نے ایون فیلڈ والی جائیداد بھی بیچنے کی کوشش کی۔لیکن نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس کو بیچنے میں ناکام رہے۔اس کے علاوہ نواز شریف نے لندن میں اپنی ساری قیمتی جائیداد بیچ دی ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن کی میجر پراپرٹی ہائیڈ پارک کے اردگرد کی جائیداد انہوں نے بیچ دی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی دعوت بھی دی اور علیم خان نے کہا کہ وہ مجھے لاہور میں گھر بھی دیں گے۔

اور انتخابی مہم کے لیے پیسہ بھی دیں گے۔لیکن میں نے لاہور سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں راولپنڈی کا ہوں اور راولپنڈی سے ہی الیکشن لڑوں گا۔اس کے ساتھ ہی شیخ رشید نے شریف برادران پر بھی تنقید کی اور اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش کی۔۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو قید کی سزا سنائی تھی۔

احتساب عدالت کے فیصلے کی تفصیلات منظرعام پر آئیں جس کے مطابق نوازشریف کو 10سال قید بامشقت اور ایک سال کی اضافی قید کی سزا ہوئی، مجموعی طور پر 11سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مریم نواز کو مجموعی طور پر 8سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مریم نوازکی سات سال اور ایک سال اضافی سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی۔ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات