پاکستان میں اس وقت ایک ملین ایکڑفٹ سے بھی کم پانی ہے،چئیرمین واپڈا

جمعرات 12 جولائی 2018 17:00

پاکستان میں اس وقت ایک ملین ایکڑفٹ سے بھی کم پانی ہے،چئیرمین واپڈا
اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) ڈیمزکی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔چئیرمین واپڈانے انکشاف کیاہے کہ پاکستان میں اسوقت ایک ملین ایکڑ فٹ سے بھی کم پانی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ ڈیمزتعمیر کمیٹی کیاجلاس کے بع دمیڈیا سے گفتگو میں چئیرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے بتایاکہ پاکستان بننے کے بعد اٹھارہ سال میں دو بڑے ڈیم بنائے گئے۔

انھوں نے انکشاف کیاکہ پاکستان میں اسوقت ایک ملین ایکڑ فٹ سے بھی کم پانی ہے۔مزمل حسین کاکہناتھاکہ 1976 کیبعد اس کام میں بہت سستی کا مظاہرہ ہوا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس کے حکم پر سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیمزکی تعمیرکیلیے خصوصی فنڈ کاقیام عمل میں آیا ہے جس کیلیے سرکاری اداروں سمیت عام شہری بھی فنڈزجمع کروارہے ہیں۔