وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی پر نوازشریف بارے پالیسی نوٹیفیکیشن جاری کردی

ا نوازشریف کی تصاویر، ویڈیو اور ان کی تقریر کو نشر کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،نوٹیفیکیشن

جمعرات 12 جولائی 2018 22:24

وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی پر نوازشریف بارے پالیسی نوٹیفیکیشن جاری کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) وزارت اطلاعات و نشریات کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن نے نوازشریف کے حوالے سے پالیسی نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔نوازشریف کی تصاویر اور ویڈیو پر پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناہے کہ وزارت اطلاعات نے نوٹیفیکیشن کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ نوازشریف کی تصاویر، ویڈیو اور ان کی تقریر کو نشر کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نااہل ہونے کے ساتھ انہیں عدالت سے سزا بھی ہو چکی ہے اور ان کی تصاویر اور تقاریر قومی ٹی وی سے براہ راست نہ صرف نشر کی جارہی تھی بلکہ ان کی کٹ اینڈ پیسٹ سے دیگر ٹی وی چینلز بھی مستفید ہورہے تھے جس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات علی ظفر نے نوٹس لے لیا تھا۔