Live Updates

پارٹی کی تشہیری مہم :عمران خان کی فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مدد کی اپیل

ہمارا مقابلہ ایک مافیا سے ہے اور پارٹی کو فنڈز کی سخت ضرورت ہے،چیئرمین تحریک انصاف

جمعرات 12 جولائی 2018 22:59

پارٹی کی تشہیری مہم :عمران خان  کی فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مدد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں تشہیری مہم میں فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مدد کی اپیل کردی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تشہیری مہم کے لئے اس وقت پاکستان تحریک انصاف کو زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے ،ہمارا مقابلہ ایک مافیا سے ہے اور پارٹی کو فنڈز کی سخت ضرورت ہے ، شمالی امریکہ میں رہنے والے پاکستانی ہماری مدد کریں۔ہمارے مقابلے میں مافیا پانی کی طرح پیسہ بہا رہا ہے اور مہذب معاشروں میں ایسے ناسوروں کو شکست دینے کے لئے تشہیری مہم ناگزیر ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات