شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس ، کارکنوں کی گرفتاریوں کے معاملات پر تبادلہ خیال

جمعرات 12 جولائی 2018 23:12

شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس ، کارکنوں ..
لاہور۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کارکنوں کی گرفتاریوں کے معاملات پر تبادلہ خیال اورآئندہ کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی ، رہنمائوں نے تمام رکاوٹوں کے باوجود پر امن رہتے ہوئے ائیر پورٹ پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سردار ایاز صادق، مشاہد حسین سید، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، مریم اورنگزیب، خواجہ احمد حسان ،خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔