کراچی کے شہریوں اور منتخب نمائندوں سے انٹی گریٹ ماس ٹرانزٹ سسٹم سے متعلق تجاویز لی جائیں، نگراں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

اس بس منصوبے سے فی گھنٹہ 35 ہزار شہریوں کو معیاری سفری سہولت فراہم کی جائے گی، دوست محمد چانڈیو

جمعرات 12 جولائی 2018 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کرنل ریٹائرڈ دوست محمد چانڈیو نے کہا کہ کراچی کے شہریوں اور منتخب نمائندوں سے انٹی گریٹ ماس ٹرانزٹ سسٹم سے متعلق تجاویز لی جائیں تاکہ اس نظام کو شہر کی ضروریات اور ماحول کے مطابق تعمیر کیا جائے اور اس کی تعمیر میں کوئی نقص باقی نہ رہے ۔ یہ بات انہوں نے آج ریڈ لائن بس پروجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی اور ضلعی حکومتوں کے مابین رابطوں کے فروغ کو مستحکم کیا جائے تا کہ اس منصوبہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کی نشاندہی اور ازالہ کیا جاسکی. انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی شہ رگ ہی, شہر میں جدید سفری سہولیات بہت پہلے میسر ہونی چاہئیں تھیں.اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ یہ کراچی ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کا حصہ اور گرین لائن بس سے منسلک کیا جائے گا .

اس بس منصوبے سے فی گھنٹہ 35 ہزار شہریوں کو معیاری سفری سہولت فراہم کی جائے گی. یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے اور مارچ 2019 میں تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا. اوردو سال میں مکمل کیا جا ئے گا.یہ ماحول دوست منصوبہ ہے جس کے لئے نجی شعبے کی شراکت میں سی این جی ہائبرڈ بسز چلائی جائیں گی. خصوصی افراد کو بھی اہم سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ با آسانی سفر کر سکیں.

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ تمام اسٹیشنز پر پارکنگ کی سہولت میسر ہو گی. جبکہ منصوبے کے لئے موسمیات کے قریب واٹر بورڈ کی زمین اور ملیر ہالٹ پر پی ٹی سی ایل کی زمین پر بس ڈپو تعمیر کئے جائیں گی. سندھ حکومت کا حصہ 93.42 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ 476.93 ملین امریکی ڈالرز ایشائی ترقیاتی بینک اور دیگر ادارے فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ 29کلو میٹر طویل ہے جس میں25اسٹیشنز تعمیر کئے جائیں گی.اس موقع پر کنسلٹنٹ آف ایشین بینک مسٹر پیٹر اورمسٹر کولن ،پروجیکٹ ڈائریکٹر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی حنیف مرچی والا ، چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرطارق کریم،اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :