Live Updates

لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 13 جولائی 2018 10:07

لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2018ء) حکومت نے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موبائل فون سروس دوپہر 3 بجے سے لے کر رات 11 بجے تک بند رہے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

(جاری ہے)

شاہدرہ، برکی اور نواب ٹائون کے علاقے میں بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز آج لندن سے لاہو رپہنچ رہے ہیں۔ حکومت نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے تحت دونوں کی پاکستان پہنچتے ہی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ان کا استقبال روکنے کیلئے پنجاب بھر میں ن لیگی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے اور میٹرو سروس بھی آج بند رہے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات