ایوان بالا میں تمباکو کے شعبے میں ٹیکس اکٹھا کرنے کا معاملہ،

خصوصی کمیٹی کی تشکیل کیلئے چیئرمین سینیٹ کو مجاز قرار دینے سے متعلق تحریک کی منظوری

جمعہ 13 جولائی 2018 12:22

ایوان بالا میں تمباکو کے شعبے میں ٹیکس اکٹھا کرنے کا معاملہ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) ایوان بالا میں تمباکو کے شعبے میں ٹیکس اکٹھا کرنے میں کمی کی وجوہات پر مبنی خصوصی آڈٹ رپورٹ جائزے اور رپورٹ میں شامل حقائق اور اعداد و شمار کی چھان بین کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی غرض سے چیئرمین سینیٹ کو مجاز قرار دینے سے متعلق تحریک کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے تحریک پیش کی کہ تمباکو کے شعبے میں ٹیکس اکٹھا کرنے میں کمی کی وجوہات پر مبنی خصوصی آڈٹ رپورٹ جائزے اور رپورٹ میں شامل حقائق اور اعداد و شمار کی چھان بین کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی غرض سے یہ ایوان چیئرمین سینیٹ کو مجاز قرار دے۔

چیئرمین سینیٹ کو اس امر کا بھی مجاز بنایا جائے کہ وہ جب اور جس وقت بھی ضروری خیال کریں کمیٹی کی تشکیل میں تبدیلیاں لا سکیں۔ ایوان بالا نے تحریک کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :