سمندری ماحول کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی‘ میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ذریعے خطرات سے تحفظ ممکن ہوگا،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کانفرنس سے خطاب

جمعہ 13 جولائی 2018 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ سمندری ماحول کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی‘ میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ذریعے خطرات سے تحفظ ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈر اینڈ اسٹاف کانفرنس ہوئی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کانفرنس میں رکت کی۔

کانفرنس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول کے ذریعے خطرات سے تحفظ ممکن ہوگا۔ سمندری ماحول کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :