واسا ہیڈ آفس میں شجر کاری مہم شروع

جمعہ 13 جولائی 2018 15:49

فیصل آباد۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) شجرکاری کو فروغ دینے اور عوام میں شجرکاری کا شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری نے واسا ہیڈ آفس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماحولیات کی طرف ہماری یہ اخلاقی فرض بنتا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگا ئیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے ۔ سالہا سال اس بڑھتی گرمی کے پیش نظر بہت ضروری ہو گیا ہے کہ ہم شجرکاری کی مہم کو عام کریں اور عوام میں اس کی اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار کریں۔ڈی ایم ڈی واسا وسیم احمد ہاشمی، ڈائریکٹر ایڈمن اور دیگر واسا افیسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :