ٹرمپ کو لندن میں شدید عوامی احتجاج کا سامنا ،

مظاہرین امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی مظاہروں کے پیش نظرٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر امریکی سفیر کی رہائشگاہ لے جایا گیا

جمعہ 13 جولائی 2018 16:42

ٹرمپ کو لندن میں شدید عوامی احتجاج کا سامنا ،
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا ہے،مظاہرین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی بھی کی،مظاہروں کے پیش نظرٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر امریکی سفیر کی رہائشگاہ لے جایا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر لندن کے اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ پہنچے جہاں مظاہروں کے پیش نظر انہیں سڑک کی بجائے بذریعہ ہیلی کاپٹر امریکی سفیر کی رہائشگاہ لے جایا گیا۔برطانوی پولیس کی جانب سے مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ بعض مقامات پر مظاہرین جمع ہوئے اور انہوں نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے جس کے دوران 2019 میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد امریکا سے تجارتی امور پر بات چیت ہوگی۔