نواز ،شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ انکی رہائشگاہ جاتی امراء میں نظر بند کر دیا

جمعہ 13 جولائی 2018 18:24

نواز ،شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ انکی رہائشگاہ جاتی امراء میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) لاہور میں انتظامیہ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کو غیر اعلانیہ ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائیونڈ میں نظر بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنمامحمد مہدی کی جانب سے واٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ انکی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ پر نظر بند کر دیا گیا ہے اور انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

یاد رہے کہ نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ جانے اور نواز شریف کو گرفتار کئے جانے کی صورت میں ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کیا تھا ۔نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی عمر 93برس ہے ۔