Live Updates

تاندلیانوالہ، میاں نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لئے جانے والے کارکنوںکو پولیس نے روک لیا

پولیس نے پارٹی کے صوبائی امید وار اور درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

جمعہ 13 جولائی 2018 22:21

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کرنے کے لئے جانے والے کارکنوںکو پولیس نے روک لیامسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 104 علی گوہر امیدوار پی پی 103 سابق ایم پی اے جعفر علی پر تشدد آزاد امیدوار پی پی 103 شہیر داود سمیت مسلم لیگ ن کے درجنوں کارکن گرفتار پولیس کا لاٹھی چارج اور تشدد نامعلوم مقام پرمنتقل تاندلیانوالہ لیگی امیدوار این اے 103 علی گوہر خان بلوچ اور آزاد امیدوار پی پی 103 شہیر داود بٹ ساتھیوں سمیت لاہور سابق وزیراعظم کے استقبال کے لیے لاہور جا رہے تھے کے پولیس نے گڑھ کے علاقے میں ان کو روک لیا اور مزاحمت بھی ہوئی پولیس نے امید وار اور درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ سابق ایم پی اے لاہور جانے کے لیے تاندلیانوالہ ستیانہ روڑ پر موجود تھے کے پولیس کا بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ پڑ گیاکارکنوں کی طرف سے مزاحمت کرنے پر پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور کارکنوں پر لاٹھی چارج اور گرفتار کارکنوں اور سابق ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر امیدوار پی پی 103جعفر ہوچہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات