Live Updates

پاکستان واپس آتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کیساتھ بہت کچھ ہوگیا اور کسی کو کان و کان خبر نہ ہوئی

نواز اور مریم بے خبر،نیب کی ٹیم کابھی بزنس کلاس میں ان کیساتھ سفر، نیب ٹیم نے پاکستانی حدود میں طیارہ داخل ہوتے ہی باپ بیٹی سے موبائل فونز لے لئے

جمعہ 13 جولائی 2018 23:01

پاکستان واپس آتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کیساتھ بہت کچھ ہوگیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2018ء) نااہل نوازشریف اور ان کے صاحبزادی مریم نواز کی ابوظہبی سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر بزنس کلاس میں نیب کی ٹیم بھی ساتھ بیٹھ گئی ، پاکستانی حدود میں طیارہ داخل ہوتے ہی نیب ٹیم نے باپ بیٹی سے موبائل فونز لے لئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ابو ظہبی سے لاہور کے لئے میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز جب روانہ ہوئے تو انہیں بزنس کلاس میں بیٹھایا گیا جہاں ان کے ساتھ نیب کی تین رکنی ٹیم بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو معلوم نہیں تھا کہ ان کیساتھ شریک سفر نیب کی خصوصی ٹیم بھی شامل ہے لیکن انہیں ابو ظہبی ایئرپورٹ پر اطلاع دی گئی تھی کہ نیب کی ٹیم یہاں ان کی گرفتاری کیلئے آچکی ہے لیکن امارات وزارت دفاع حکام سے بات چیت مثبت نہ ہونے پر نہیں پاکستانی حدود سے ہی اپنے حصار میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ۔تاہم ذرائع کے مطابق نوازشریف کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ شریک سفر نیب کی ٹیم بزنس کلاس میں ہی موجود ہو گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات