صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کا سول ہسپتال کے ٹراما سینٹرکا دورہ ،مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

جمعہ 13 جولائی 2018 23:42

کوئٹہ۔13جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑنے سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاکر بلو چ کے ہمراہ نے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراماسینٹر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

جہاں پر انھوں نے مستونگ بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ان کی خیرت دریافت کی اور سینٹر میں موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر انھوں نے ڈاکٹر رز اور طبی عملے کو ہدایات کی کہ بم دھماکہ میں زخمی ہونے ولے زخمیوںکو بہترین طبی سہولیات مہیاکی جائیں اس ضمن میں کسی قسم کی شکایت نہیں ملنی چاہئے واضح رہے کہ مستونگ بم دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ بلو چستان کی ہدایت کی روشنی میں نگران صوبائی وزیر صحت مستونگ اور کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے دی جانے والی سہولیات کی نگرانی خود کررہے ہیں۔