شہباز شریف کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ نہ پہنچنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 جولائی 2018 01:17

شہباز شریف کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ نہ پہنچنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی 2018ء) مسلم لیگ (ن) کی ریلی کی قیادت کرنے والے شہباز شریف سکیورٹی خدشات کے باعث ایک بار بھی گاڑی سے باہر نہ آئے ، دھرمپور ہ میں گاڑی کے اندر سے ہی مختصر خطاب کرنے کے بعد ریلی کے اختتام کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے شہباز شریف کی قیادت میں مسلم مسجد لوہاری سے ریلی نکالی گئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ائیر پورٹ نہ پہنچ سکی ۔

میڈیا اور کارکنوں کو آگاہ کیا گیا تھا کہ شہباز شریف دھرمپورہ پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے تاہم شہباز شریف نے گاڑی کے اندر ہی موجود رہ کر مختصر خطاب کیا اور ریلی کے اختتام کا اعلان کر کے ماڈل ٹائون اپنے گھر روانہ ہو گئے ۔ ریلی کے دوران شہباز شریف ایک بار بھی گاڑی سے باہر نہ آئے اور مختلف مقامات پر گاڑی کے اندر ہی بیٹھ کر کارکنوں سے مختصر خطاب کیا ۔