سکھر پولیس کیجانب سے جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری

ہفتہ 14 جولائی 2018 00:01

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) سکھر پولیس کیجانب سے جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق پولیس کی تھانہ روھڑی کی حدود میں کاروائی ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے بہاری مقدار میں نشہ آور گٹکا، پان پراگ کی مختلف اقسام، 15000 ہزار روپ کیش رقم اور موبائل فون برآمد کیا گیا ، ملزم کے خلاف تھانہ روھڑی میں کرائم نمبر 87/2018 زیر دفعہ 269،270، 271 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،علاوہ ازیں نیوپنڈ پولیس نے تھانہ نیوپنڈ کی حدود درزی محلہ میں کاروائی کرتے ہوئے دو جواریوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے تاش کے پتے کیش رقم اور موبائل فون برآمد کر کے تھانہ نیوپنڈ میں کرائم نمبر 48/2018 زیر دفعہ 5A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،ملزمان میں عبیداللہ شیخ اورریاض اعوان شامل ہیں، ایس ایس پی سکھر نے پولیس ٹیم کیلئے شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔