Live Updates

تحریک انصاف نے اپنا کوئٹہ جلسہ ملتوی کردیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:19

تحریک انصاف نے اپنا کوئٹہ جلسہ ملتوی کردیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے 17 جولائی کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کے مطابق پی آٹی آئی کے زیر اہتمام 17 جولائی کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کرنے کا پروگرام تھا، تاہم پارٹی نے بلوچستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں جلسہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرنا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات