رواں سال ترقی کی شرح6.2سی5.5فیصد تک رہنے جبکہ مہنگائی کی شرح 6سے 7فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں سال ترقی کی

شرح6.2سی5.5فیصد تک رہنے کا امکان ہے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

ہفتہ 14 جولائی 2018 18:38

رواں سال ترقی کی شرح6.2سی5.5فیصد تک رہنے  جبکہ  مہنگائی کی شرح 6سے 7فیصد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ رواں سال ترقی کی شرح6.2سی5.5فیصد تک رہنے جبکہ مہنگائی کی شرح 6سے 7فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں سال ترقی کی شرح6.2سی5.5فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر پر مسلسل دبائو بڑھ رہا ہے ، زراعت میں اہم ترین مسئلہ پانی کی قلت ہے ، مہنگائی کی شرح بڑھ ہی ہے ، رواں سال ترقی کی شرح6.2سی5.5فیصد تک رہنے کا امکان ہے ، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھے گی۔

شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ، شرح سود6.5فیصد سے بڑھا کر 7.5فیصد کر دی گئی ہے ۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 6سے 7فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ نجی شعبہ کے قرضوں میں 768ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔