علماء اور مشائخ عظام کی قربانیاں کبھی رائیگاںنہیں جائیں گی،ملک میں نظام مصطفیٰ کا انعقاد ممکن بنائیں گے، فقیر اللہ جان نقشبندی

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:26

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) تحریک لبیک اسلام کے نامز د امیدوار برائے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 صاحبزادہ فقیر اللہ جان نقشبندی نے کہا ہے کہ علماء اور مشائخ عظام کی قربانیاں کبھی رائیگاںنہیں جائے گی پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ملک میں نظام مصطفیٰ ؐ کے قیام کیلئے سیاست کے میدان میں قدم رکھا کامیاب ہوکر پاکستان میں نظام مصطفیٰ کا انعقاد ممکن بنائیں گے تحریک لبیک اسلام اپنے قائدپروفیسر ڈاکٹر اشرف جلالی کی قیادت میں کامیاب ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابا حاجی حمل کے مقام پر پیر محمد پیرل شہید کی رہائیش گار میں ان کے والد غلام مصطفیٰ سمیت سینکڑون کی تعداد میں علاقائی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 7سے نامزد امید وار حبیب اللہ مغری سمیت دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے تحریک لبیک اسلام کے نامز د امیدوار برائے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 صاحبزادہ فقیر اللہ جان نقشبندی نے کہا کہ سبی کی عوام کی خدمت اپنا مقصد بنا کر میدان میں آئے ہیںسیاست میں عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں اترے ہیں اور انشاء اللہ میں عوام کو یقین دلاتا ہو ں کہ اگر ان علاقوں کے عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو ان علاقوں میں بنیادی سہولیات کا جو فقدان ہے ان پر بھر پور توجہ دو ںگا تاکہ ان علاقوں کے بنیادی مسائل حل ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ستر سالوں سے بد قسمتی سے ان علاقوں کی بنیادی سہولیات پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے بلوچستان کے یہ علاقے قیام پاکستان سے لے کر آج تک پسماندگی کا شکار ہے اب وقت آچکا ہے کہ عوام ووٹ کی پرچی درست سمت میں استعمال کریں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب میرے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے مجھے کامیاب کریں گے اس موقع پر شرکاء نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی بعدازان ملک وقوم کی سلامتی سمیت سانحہ مستونگ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔